Home / Pakistan Stock Exchange
اردو

پاکستان اسٹاک ایکسچینج

تعارف

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) ملک کی سب سے بڑی اور قدیم ترین اسٹاک مارکیٹ ہے۔ کارکردگی کے اعتبار سے یہ ایشیا کی بہترین کارکردگی دکھانے والی مارکیٹوں میں شمار ہوتی ہے۔ پی ایس ایکس کے ساتھ دو سو ممبران رجسٹرڈ ہیں جن میں سے 9 پبلک لسٹڈ کمپنیاں ہیں۔ پبلک لسٹڈ کمپنیوں سمیت 174 کارپوریٹ ممبران ہیں اور صرف 163 فعال طور پر ٹریڈنگ کر رہے ہیں۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 654 لسٹڈ کمپنیاں ٹریڈ ہوتی ہیں۔ پی ایس ایکس کا تجارتی ماحول سینٹرل ڈپازٹری کمپنی (CDC) کے ذریعے حصص کی تحویل اور نیشنل کلیئرنگ کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ (NCCPL) کے ذریعے سیٹلمنٹ کے نظام کے تحت چلایا جاتا ہے۔

سرمایہ کاروں کے لیے پی ایس ایکس گائیڈ ڈاؤن لوڈ کریں

پی ایس ایکس نے تین اشاریے متعارف کرائے ہیں:

  1. کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس
  2. کے ایس ای 100 انڈیکس
  3. کے ایس ای 30 انڈیکس

پی ایس ایکس کے تجارتی اوقات:

پیر تا جمعرات: صبح 9:30 بجے تا سہ پہر 3:30 بجے

جمعہ: صبح 9:15 بجے تا دوپہر 12 بجے، اور دوبارہ 2:30 بجے تا 4:30 بجے

پاکستان اسٹاک ایکسچینج